فهرس الكتاب

الصفحة 6091 من 6343

{الَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِ} " جنہوں نے شہروں میں سرکشی کی۔ "یہ وصف عاد، ثمود، فرعون اور ان کی پیروی کرنے والوں کی طرف لوٹتا ہے ، کیونکہ انہوں نے اللہ کے شہروں میں سرکشی کارویہ اختیار کیا ، اللہ کے بندوں کو ان کے دین و دنیا میں ستایا ۔ اس لیے فرمایا: {فَاَکْثَرُوْا فِیْہَا الْفَسَادَ} " اور بہت فساد مچا رکھا تھا ۔" یعنی کفر اور اس کے شعبوں، یعنی معاصی کی تمام اقسام پر عمل کی۔ انبیا ء ومرسلین کے خلاف جنگ کی اور لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے راستے سے روکنے کے لیے کوشاں رہے، جب وہ سرکشی میں اس حد تک پہنچ گئے جو ان کی ہلاکت کی موجب تھی تو اللہ تعالیٰ نے ان پر عذاب بھیجا اور ان پر عذاب کا کوڑا برسایا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت