فهرس الكتاب

الصفحة 1170 من 6343

{الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ} " جو نماز پڑھتے ہیں۔" فرض اور نفل نماز کو، اس کے ظاہری اور باطنی اعمال، مثلًا حضور قلب جو کہ نماز کی روح اور اس کا مغز ہے، کے ساتھ قائم کرتے ہیں {وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ } " اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے، اس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں" یعنی وہ نفقات واجبہ مثلًا زکوۃ، کفارہ، بیویوں، اقارب اور غلاموں پر خرچ کرتے ہیں اور نفقات مستحبہ مثلًا بھلائی کے تمام راستوں میں صدقہ کرتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت