فهرس الكتاب

الصفحة 1386 من 6343

{ثُمَّ جَعَلْنَاكُمْ} " پھر بنایا ہم نے تم کو" یعنی اے مخاطبو ! {خَلَائِفَ فِي الْأَرْضِ مِن بَعْدِهِمْ لِنَنظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ} " زمین میں جانشین ان کے بعد، تاکہ ہم دیکھیں تم کیسے عمل کرتے ہو" اگر تم نے گزشتہ قوموں سے عبرت حاصل کی اور نصیحت پکڑی، اللہ تعالیٰ کی آیات کی اتباع کی اور اس کے انبیاء و رسول کی تصدیق کی، تو تم دنیا و آخرت میں نجات پاؤ گے۔ اور اگر تم نے بھی وہی کام کئے جو تم سے پہلے ظالم قوموں نے کئے تھے، تو تم پر بھی وہی عذاب بھیج دیا جائے گا جو ان پر بھیجا گیا تھا۔ اور جس نے تنبیہ کردی اس نے کوئی عذر باقی نہیں چھوڑا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت