فهرس الكتاب

الصفحة 1507 من 6343

{ وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا } " اور ہم نے نوح علیہ السلام کو بھیجا۔" یعنی ہم نے نوح علیہ السلام کو اولین رسول بنا کر بھیجا۔ { إِلَىٰ قَوْمِهِ } " ان کی قوم کی طرف۔" جو انہیں اللہ کی طرف بلاتے تھے اور شرک سے روکتے تھے۔ انہوں نے اپنی قوم سے کہا: {إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ } " میں تم کو کھول کھول کر ڈر سنانے آیا ہوں۔" یعنی میں نے جس چیز سے تمہیں ڈرایا ہے اسے کھول کھول کر بیان کردیا ہے جس سے اشکال زائل ہوگیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت