فهرس الكتاب

الصفحة 6311 من 6343

اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے نبی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر احسان کرتے ہوئے خطاب فرماتا ہے: {اِنَّآ اَعْطَیْنٰکَ الْکَوْثَرَ} یعنی ہم نے آپ کو خیر کثیر اور فضل عظیم عطا کیا۔ منجملہ اس خیر کثیر میں سے جو اللہ تعالیٰ اپنے نبی کو عطا فرمائے گا ، ایک نہر بھی ہے جس کو (الکوثر) کہا جاتا ہے ، حوض کو ثر کا طول ایک ماہ کی مسافت اور اس کا عرض بھی ایک ماہ کی مسافت ہے ، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے بڑھ کر میٹھا ہے ، اس کے پینے کے برتن اپنی کثرت اور چمک میں، آسمان کے ستاروں کے مانند ہوں گے ۔ جو کوئی حوض کو ثر سے ایک مرتبہ پانی پی لے گا اس کے بعد اسے کبھی پیاس نہیں لگے گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت