فهرس الكتاب

الصفحة 5729 من 6343

پھر اللہ تعالیٰ نے جہنم کے عظیم انگاروں کا ذکر کیا جو جہنم کی بڑائی اس کی برائی اور اس کے برے منظر پر دلالت کرتے ہیں ،چنانچہ فرمایا: {اِنَّہَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ کَالْقَصْرِ۔کَاَنَّہٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌ} " اس سے چنگاریاں اڑتی ہیں جیسے محل، گویا زرد اونٹ ہیں۔ " یہ سایہ رنگ کے اونٹ ہیں جن میں ایسے رنگ کی جھلک ہے جو زردی مائل ہے،یہ اس امر کی دلیل ہے کہ جہنم کی آگ، اس کے شعلے، اس کے انگارے اور اس کی چنگاریاں تاریک اور سیاہ رنگ کی ہوں گی، ان کا منظر نہایت کریہہ اور ان کی حرارت انتہائی سخت ہوگی۔ ہم اللہ تعالیٰ سے سوال کرتے ہیں کہ وہ ہمیں جہنم اور ان اعمال سے عافیت عطا کرے وج جہنم کے قریب لے جاتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت