فهرس الكتاب

الصفحة 3261 من 6343

پس فرمایا: {وَإِنَّهُ لَهُدًى } " اور بے شک یہ ہدایت ہے۔" یعنی ضلالت، شبہات اور گمراہی کے جھاڑ جھنکار کے درمیان راہ ہدایت ہے۔ {وَرَحْمَةٌ } " اور رحمت ہے۔" اس سے ان کے سینے ٹھنڈے اور ان کے تمام دینی اور دنیاوی امور درست ہوتے ہیں {لِّلْمُؤْمِنِينَ} یہ ان لوگوں کے لئے رحمت ہے جو اس پر ایمان رکھتے ہیں، اس کی تصدیق کرتے ہوئے اس کو قبول کرتے ہیں، اس میں تدبر اور اس کے معانی میں غور و فکر کرتے ہیں۔ پس انہی لوگوں کو صراط مستقیم کی طرف راہنمائی اور رحمت سے سرفراز کیا جائے گا جو سعادت اور فوز و فلاح کو متضمن ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت