فهرس الكتاب

الصفحة 4572 من 6343

{ أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ } یعنی اس مذموم حالت کے حاملین { حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ } ان پر کلمۂ عذاب واجب ہوگیا { فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِم مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ } " وہ ان جنات اور انسانوں کے گروہ کے ساتھ شامل ہوں گے جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں" یعنی ان جملہ قوموں میں جو کفر اور تکذیب پر جمی رہیں عنقریب وہ اپنے کرتوتوں کے سمندر میں غرق ہوں گے۔ { إِنَّهُمْ كَانُوا خَاسِرِينَ } " یقینًا وہ نقصان پانے والے تھے۔" اور خسران انسان کے راس المال کے ضائع ہونے کا نام ہے۔ جب راس المال ہی مفقود ہو تو منافع سے محرومی تو بدرجہ اولیٰ ہے۔ پس وہ ایمان سے محروم ہوگئے ہیں انہیں کوئی نعمت حاصل ہوئی نہ وہ جہنم کے عذاب سے بچ سکے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت