بنا بریں فرمایا: {وَتِلْكَ الْقُرَىٰ أَهْلَكْنَاهُمْ لَمَّا ظَلَمُوا} " اور یہ بستیاں، ہم نے ان کو ہلاک کردیا جب انہوں نے ظلم کیا" یعنی ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ خود انکے ظلم کی بنا پر ہم نے انہیں ہلاک کیا۔ {وَجَعَلْنَا لِمَهْلِكِهِم مَّوْعِدًا } " اور مقرر کیا تھا ہم نے ان کی ہلاکت کا ایک وعدہ" یعنی ایک وقت مقرر جس سے وہ آگے ہوئے نہ پیچھے۔