فهرس الكتاب

الصفحة 4810 من 6343

{وَاَقْبَلَ بَعْضُہُمْ عَلٰی بَعْضٍ یَّتَسَا ءَلُوْنَ} ''اور وہ آپس میں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کریں گے'' یعنی دنیا کے معاملات اور اس کے احوال کے بارے میں { قَالُوا } یعنی وہ اس چیز کا ذکر کرتے ہوئے جس نے انہیں خوشی اور مسرت کے احوال تک پہنچایا ہے کہیں گے { إِنَّا كُنَّا قَبْلُ } بلاشبہ اس سے پہلے ہم یعنی دنیا کے گھر میں { فِي أَهْلِنَا مُشْفِقِينَ } ''اپنے اہل وعیال میں (اللہ سے) ڈرا کرتے تھے۔'' یعنی ہم نے اس کے خوف کی وجہ سے گناہوں کو چھوڑ دیا اور اس بنا پر عیوب کو درست کرلیا۔ { فَمَنَّ اللّٰـهُ عَلَيْنَا } تو اللہ نے ہدایت اور توفیق کے ساتھ ہم پر احسان فرمایا { وَوَقَانَا عَذَابَ السَّمُومِ } اور گرم عذاب سے جس کی حرارت بہت سخت ہوگی ہمیں بچایا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت