فهرس الكتاب

الصفحة 4279 من 6343

{وَمَا كُنتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَن يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ وَلَا أَبْصَارُكُمْ وَلَا جُلُودُكُمْ} " اور (گناہ کرتے وقت) تم اس بات کے خوف سے تو پردہ نہیں کرتے تھے کہ تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہارے چمڑے تمہارے خلاف شہادت دیں گے۔" یعنی تم اپنے اعضا کی گواہی سے اپنے آپ کو چھپا سکتے ہو نہ اس سے بچ سکتے ہو۔ { وَلَـٰكِن ظَنَنتُمْ} " لیکن تم یہ سمجھتے رہے" گناہوں کا ارتکاب کر کے {أَنَّ اللّٰـهَ لَا يَعْلَمُ كَثِيرًا مِّمَّا تَعْمَلُونَ} " بے شک اللہ کو تمہارے بہت سے عملوں کی خبر ہی نہیں۔" اسی لئے تم سے یہ گناہ صادر ہوئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت