فهرس الكتاب

الصفحة 2661 من 6343

بنا بریں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو زمین میں چلنے پھرنے کی دعوت دی ہے تاکہ وہ غوروفکر کریں اور عبرت پکڑیں، چنانچہ فرمایا: { أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ } کیا وہ اپنے قلب و بدن کے ساتھ زمین میں چلے پھرے نہیں۔ { فَتَكُونَ لَهُمْ قُلُوبٌ يَعْقِلُونَ بِهَا } یعنی اللہ تعالیٰ کی آیات کو سمجھتے اور عبرت کے لئے ان میں غوروفکر کرتے۔ { أَوْ آذَانٌ يَسْمَعُونَ بِهَا } یعنی گزرے ہوئے لوگوں کے واقعات اور جن قوموں پر عذاب نازل کیا گیا ان کی خبریں سنتے۔۔۔ وگرنہ محض آنکھوں اور کانوں سے سننا اور تفکر اور عبرت سے خالی ہو کر زمین میں چلنا پھرنا کوئی فائدہ نہیں دیتا اور نہ اس سے مطلوب کا حصول ممکن ہے، اسی لئے فرمایا: { فَإِنَّهَا لَا تَعْمَى الْأَبْصَارُ وَلَـٰكِن تَعْمَى الْقُلُوبُ الَّتِي فِي الصُّدُورِ } یعنی یہ اندھا پن جو دین کے لئے ضرر رساں ہے، درحقیقت حق کے بارے میں قلب کا اندھا پن ہے حتیٰ کہ جیسے بصارت کا اندھا مرئیات کا مشاہدہ نہیں کرسکتا اسی طرح بصیرت کا اندھا حق کا مشاہدہ کرنے سے عاری ہے لیکن بصارت کا اندھا تو صرف دنیاوی منفعت تک پہنچنے سے محروم ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت