فهرس الكتاب

الصفحة 5568 من 6343

گزشتہ سطور میں گزر چکا ہے کہ {الْمُزَّمِّلُ } اور { الْمُدَّثِّرُ } کا ایک ہی معنی ہے، نیز اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ آپ اللہ تعالیٰ کی عبادات قاصرہ اور متعدیہ میں پوری کوشش کریں۔ وہاں یہ بھی گزرچکا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عبادات فاضلہ وقاصرہ اور اپنی قوم کی اذیت رسانی پر صبر کرنے کا حکم دیا۔ یہاں اللہ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا کہ آپ اپنی نبوت کا اعلان فرمادیں اور کھلم کھلا لوگوں کو تنبیہ کریں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت