فهرس الكتاب

الصفحة 5090 من 6343

پھر اللہ تعالیٰ نے حیات بعد الموت پر عقلی دلیل دیتے ہوئے فرمایا: {نَحْنُ خَلَقْنٰکُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُوْنَ} ''ہم ہی نے تمہیں پیدا کیا ،پھر تم دوبارہ (جی اٹھنے کی) تصدیق کیوں نہیں کرتے۔ ''یعنی ہم نے کسی عاجزی اور تھکاوٹ کے بغیر تمہیں وجود بخشا ،اس کے بعد کہ تم کوئی قابل ذکر چیز نہ تھے ،کیا اس کام پر قدرت رکھنے والا' مردوں کو زندہ کرنے پر قادر نہیں؟ کیوں نہیں !وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔بنا بریں ان کے حیات بعد الموت کی تصدیق نہ کرنے پر ،ان کو زجر وتوبیخ کی ہے، حالانکہ وہ ایسے ایسے امور کا مشاہدہ کرتے ہیں جو اس سے زیادہ بڑے اور زیادہ بلیغ ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت