{لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ } " نہیں پہنچے گی وہاں ان کو کوئی تھکاوٹ" انہیں ظاہری تھکاوٹ لاحق ہوگی، نہ باطنی، اور یہ اس وجہ سے ہوگا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے انہیں ایسی حیات کاملہ سے نوازا ہوگا جو آفات کا اثر قبول نہیں کرے گی۔ {وَمَا هُم مِّنْهَا بِمُخْرَجِينَ } " اور نہ وہاں وہاں سے نکالے جائیں گے۔" یعنی وہ کسی بھی وقت جنت سے نکالے نہیں جائیں گے۔