فهرس الكتاب

الصفحة 1660 من 6343

جب بادشاہ اور لوگوں کے پاس یوسف علیہ السلام کی کامل براءت متحقق ہوگئی، تو بادشاہ نے ان کو بلا بھیجا اور کہا: {ائْتُونِي بِهِ أَسْتَخْلِصْهُ لِنَفْسِ } " اسے میرے پاس لاؤ اور اسے اپنا مصاحب خاص بناؤں گا۔" یعنی میں اس کو مقربین خاص میں شامل کرلوں گا اسے میرے پاس نہایت عزت و احترام سے لے کر آؤ۔ {فَلَمَّا كَلَّمَهُ } " پس جب اس نے ان سے گفتگو کی" یعنی جب بادشاہ نے یوسف علیہ السلام سے گفتگو کی تو اسے ان کی باتیں اچھی لگیں اور اس کے ہاں ان کی وقعت اور زیادہ ہوگئی، تو اس نے یوسف علیہ السلام سے کہا: {إِنَّكَ الْيَوْمَ لَدَيْنَا } "بے شک آپ آج ہمارے ہاں" {مَكِينٌ أَمِينٌ } " صاحب منزلت اور صاحب اعتبار ہیں۔" یعنی آپ ہمارے ہاں بلند مرتبہ کے مالک اور ہمارے رازوں کے امین ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت