فهرس الكتاب

الصفحة 4194 من 6343

{وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا} " بلا شبہ ہم نے بھیجا" یعنی ان جیسے مکذبین کی طرف {مُوسَىٰ } موسیٰ بن عمران علیہ السلام کو {بِآيَاتِنَا } " اپنی (بڑی بڑی) نشانیوں کے ساتھ" جو موسیٰ علیہ السلام کی دعوت کی حقیقت اور مشرکین کے موقف کے بطلان پر قطعی طور پر دلالت کرتی تھیں ۔ {وَسُلْطَانٍ مُّبِينٍ} یعنی ایک واضح حجت کے ساتھ جو دلوں پر مسلط ہو کر ان کو سرنگوں کردیتی ہے، مثلًا سانپ اور عصا اور اس قسم کے دیگر معجزات جن کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کی مدد فرمائی اور ان کے لئے حق کی دعوت کو آسان بنایا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت