فهرس الكتاب

الصفحة 1886 من 6343

{قَالَ} لوط علیہ السلام نے معاملے کی شدت کی بنا پر ان سے کہا: {هَـٰؤُلَاءِ بَنَاتِي إِن كُنتُمْ فَاعِلِينَ} " یہ میری بیٹیاں حاضر ہیں اگر تم کو کرنا ہے" مگر انہوں نے جناب لوط کے اس قول کی کوئی پروا نہ کی۔

[بیٹیوں سے مراد، ان کی بیویاں ہیں، یعنی اپنی بیویوں سے اپنی جنسی خواہش پوری کرو۔ پیغمبر بمنزلہ باپ کے ہوتا ہے، اس لئے ان کی بیویوں کو اپنی بیٹیاں کہا۔ یا یہ مطلب ہے کہ تم میری بیٹیوں سے نکاح کرلو اور اپنی خواہش کی تسکین کا سامان کرلو، میں اپنی بیٹیاں تمہارے حبالہ عقد میں دینے کو تیار ہوں۔ (ص۔ ی) ]

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت