فهرس الكتاب

الصفحة 4908 من 6343

تب اس موقع پر حضرت نوح علیہ السلام نے اپنے رب کو پکارا اور کہا: {اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ} ''بے شک میں کمزور ہوں۔'' ان سے انتقام لینے کی مجھ میں قدرت نہیں کیونکہ حضرت نوح علیہ السلام کی قوم میں بہت تھوڑے سے اور چند لوگ ایمان لائے جن میں اپنی قوم کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہ تھی۔ { فَانتَصِرْ } اے اللہ! میری طرف سے بدلہ لے۔ ایک دوسری آیت میں حضرت نوح علیہ السلام نے دعامانگی: { رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا } ( نوح:71؍26) ''اے میرے رب! کسی کافر کو زمین پر آباد نہ رہنے دے۔'' اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح علیہ السلام کی دعا قبول فرمالی اور حضرت نوح علیہ السلام کی طرف سے ان کی قوم سے بدلہ لیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت