{فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَاءُ} یعنی جب قیامت کے روز ہولناکیوں، شدت غم اور خوف کی وجہ سے آسمان پھٹ جائے گا، سورج اور چاند بے نور ہوجائیں گے اور ستارے بکھر جائیں گے { فَكَانَتْ } ''تو وہ ہوجائے گا شدت خوف اور گھبراہٹ کی وجہ سے {وَرْدَۃً کَالدِّہَانِ} ''سرخ چمڑے کی طرح سرخی مائل۔'' یعنی تانبے اور پگھلے ہوئے سیسے وغیرہ کی طرح ہوجائے گا۔