فهرس الكتاب

الصفحة 4204 من 6343

پس اس مرد مومن نے ان کو اس ہولناک دن سے ڈرایا اور اسے اس پر بڑی تکلیف ہوئی کہ وہ اس کے باوجود اپنے شرک پر جمع ہوئے ہیں، بنا بریں اس نے کہا: {يَوْمَ تُوَلُّونَ مُدْبِرِينَ} " جس دن تم پیٹھ پھیر کر بھاگے بھاگے پھرو گے" یعنی جب تمہیں جہنم کی طرف لے جایا جائے گا {مَا لَكُم مِّنَ اللّٰـهِ مِنْ عَاصِمٍ} " تو تمہیں اللہ کے سوا کوئی بچانے والا نہ ہوگا۔" یعنی تم خود اپنی طاقت سے اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دور کرسکو گے نہ اللہ کے سوا کوئی تمہاری مدد کر سکے گا۔ {يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ فَمَا لَهُ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ } (الطارق:86؍9۔10) " اور جسے اللہ گمراہ کر دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں"

{وَمَن يُضْلِلِ اللّٰـهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ} " اور جسے اللہ گمراہ کر دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں"

کیونکہ ہدایت صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے بارے میں یہ جانتے ہوئے کہ وہ اپنی خباثت کی وجہ سے ہدایت کے لائق نہیں، ہدایت سے محروم کر دے، تو اس کے لئے ہدایت کا کوئی راستہ نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت