فهرس الكتاب

الصفحة 1635 من 6343

{ یُوْسُفُ اَعْرِضْ عَنْ ھٰذَا} ''یوسف ! جانے دو اس ذکر کو'' یعنی اس واقعہ کے بارے میں کوئی بات نہ کرو، اسے بھول جاؤ اور کسی سے اس کا ذکر نہ کرو۔ وہ اپنی بیوی کے فعل پر پردہ ڈالنا چاہتا تھا۔ {وَاسْتَغْفِرِیْ} ''اے عورت ! بخشش مانگ'' { لِذَنبِكِ ۖ إِنَّكِ كُنتِ مِنَ الْخَاطِئِينَ } ''اپنے گناہ پر، بے شک تو ہی گناہ گار تھی'' اس شخص نے یوسف علیہ السلام کو اس تمام معاملے کو نظر انداز کرنے کی درخواست کی اور اس عورت کو توبہ و استغفار کا حکم دیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت