موسیٰ علیہ السلام نے ان سے کہا: { بَلْ أَلْقُوا} " بلکہ تم ہی ڈالو۔" پس انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں پھینکیں {فَإِذَا حِبَالُهُمْ وَعِصِيُّهُمْ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ} " یکایک ان کی رسیاں اور لاٹھیاں (حضرت) موسیٰ کو یوں محسوس ہوئیں" {مِن سِحْرِهِمْ} ان کے بہت بڑے جادو کے زور سے {أَنَّهَا تَسْعَىٰ} " کہ وہ دوڑ رہی ہیں۔ "