فهرس الكتاب

الصفحة 5407 من 6343

{ وَالْمَلَكُ } اور مکرم فرشتے { عَلَىٰ أَرْجَائِهَا } آسمان کی تمام جوانب اور کناروں پر اپنے رب کے سامنے سرافگندہ اور اس کی عظمت کے سامنے فروتن ہوں گے { وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ } اور تیرے رب کا عرش آٹھ فرشتے اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے جوا نتہائی طاقت ور ہوں گے )یہ اس وقت ہوگا( جب رب تعالیٰ اپنے بندوں کے درمیان، اپنے عدل وانصاف اور اپنے فضل وکرم کے ساتھ ،فیصلے کرنے کے لیے آئے گا، اس لیے فرمایا: { يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ } اس روز تم اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کیے جاؤ گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت