فهرس الكتاب

الصفحة 4910 من 6343

{ وَّفَجَّــرْنَا الْاَرْضَ عُیُوْنًا} ''اور ہم نے زمین سے چشمے جاری کردیے'' بس آسمان نے اتنا پانی برسایا جو خارق عادت تھا تمام روئے زمین پر پانی کے چشمے پھوٹ پڑے حتیٰ کہ تنور سے بھی چشمہ پھوٹ پڑا۔ جہاں عادتًا چشمے کا ہونا تو کجا، پانی بھی نہیں ہوسکتا کیونکہ تنور آگ کی جگہ ہے { فَالْتَقَى الْمَاءُ } تو (آسمان اور زمین کا) پانی مل گیا { عَلَىٰ أَمْرٍ } ایک ایسے امر پر جو اللہ کی طرف سے { قَدْ قُدِرَ } بے شک طے تھا یعنی جسے اللہ تعالیٰ نے ازل میں لکھ رکھا تھا اور ان سرکش ظالموں کو سزا دینے کے لیے مقدر کررکھا تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت