فهرس الكتاب

الصفحة 966 من 6343

{فَلَنَسْأَلَنَّ الَّذِينَ أُرْسِلَ إِلَيْهِمْ } " ہم ان قوموں سے ضرور پوچھیں گے جن کی طرف ہم نے انبیا و مرسلین کو مبعوث کیا تھا" کہ انہوں نے اپنے رسولوں کو کیا جواب دیا تھا۔ {وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ مَاذَا أَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِينَ} (القصص:28؍65) " اور جس روز وہ (اللہ) انہیں پکار کر کہے گا کہ تم نے رسولوں کو کیا جواب دیا تھا؟"

{وَلَنَسْأَلَنَّ الْمُرْسَلِينَ} " اور ہم رسولوں سے بھی پوچھیں گے۔" یعنی ہم رسولوں سے ان کے رب کے پیغام کو پہنچانے کے بارے میں ضرور پوچھیں گے اور یہ بھی ضروری پوچھیں گے کہ ان کی امتوں نے کیا جواب دیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت