{وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ} یعنی اللہ تبارک وتعالیٰ تمہارے اموال میں، جن کے ذریعے سے تم دنیا کی ہر وہ چیز حاصل کرتے ہو، جس کی تمہیں طلب ہوتی ہے اور تمہاری اولاد میں کثرت عطاکرے گا {وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَارًا} " اور تمہارے لیے باغات پیدا کرے گا اور نہریں جاری کردے گا۔ " یہ دنیا کی لذتوں اور اس کے مطالب کی انتہا ہے۔