نیز یہ اس امر کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی اکیلا معبود برحق ہے کیونکہ وہی اکیلا نعمتیں عطا کرتا ہے اور مصائب و شدائد کو دور کرتا ہے اور اس کی جملہ نعمتوں میں ایک نعمت یہ ہے کہ {أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ } " ہم نے ان کی اولاد کو سوار کیا۔" بہت سے مفسرین کی رائے ہے کہ اس سے مراد ان کے آباء و اجداد ہیں ۔