فهرس الكتاب

الصفحة 1812 من 6343

{سَرَابِيلُهُم} " ان کے کرتے" یعنی ان کے کپڑے {مِّن قَطِرَانٍ} " گندھک کے ہوں گے" یعنی وہ انتہائی شدید شعلہ زن آگ، سخت حرارت اور جہنم کی بدبو میں ہوں گے۔ {وَتَغْشَىٰ وُجُوهَهُمُ } " اور ان کے چہروں کو لپیٹ لے گی۔" جو ان کے بدن میں سب سے زیادہ شرف کے حامل ہوں گے۔ {النَّارُ } " آگ" یعنی آگ ان کے چہرے کو گھیر لے گی اور ہر جانب سے اس کو جلا ڈالے گی اور چہرے کے علاوہ جسم کے دیگر حصے تو بدرجہ اولیٰ اس آگ میں جلیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت