فهرس الكتاب

الصفحة 1868 من 6343

{ قَالُوا} فرشتوں نے ان سے کہا: {لَا تَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ } " ڈریں مت، ہم آپ کو ایک سمجھ دار لڑکے کی خوش خبری سناتے ہیں" یہاں لڑکے سے مراد اسحاق علیہ السلام ہیں۔ یہ بشارت اس بات کو متضمن ہے کہ وہ بچہ جس کی خوشخبری دی گی تھی، لڑکا تھا، لڑکی نہ تھا، یہاں " علیم" سے مراد ہے " کثیر العلم" (بہت علم و فہم والا) ایک اور آیت کریمہ میں یوں آتا ہے {وَبَشَّرْنَاهُ بِإِسْحَاقَ نَبِيًّا مِّنَ الصَّالِحِينَ} (الصافات:37؍112) " اور ہم نے اسے اسحاق کی خوشخبری دی کہ وہ نبی اور صالح لوگوں میں سے ہوں گے۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت