فهرس الكتاب

الصفحة 5785 من 6343

یعنی جس نے انہیں یہ عطیات عطا کیے وہ ان کا رب ہے {رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ} " جو آسمانوں اور زمین کارب ہے۔" جس نے ان کو پیدا کیا اور ان کی تدبیر کی { الرَّحْمَـٰنِ } جس کی رحمت ہر چیز پر سایہ کناں ہے۔ پس اس نے ان کی نشوونما کی ،ان پر رحم کیا اور ان کو لطف وکرم سے نوازا حتیٰ کہ انہوں نے بہت کچھ پا لیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے قیامت کے دن اپنی عظمت اور اپنی عظیم بادشاہی کا ذکر فرمایا۔ اس روز تمام مخلوق خاموش ہوگئی، کوئی بات نہیں کرے گا {لَا یَمْلِکُوْنَ مِنْہُ خِطَابًا} "اس سے بات چیت کرنے کا انہیں اختیار نہیں ہوگا۔"

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت