{وَأَنَّا لَمَسْنَا السَّمَاءَ} یعنی جب ہم آسمان پر آئے اور وہاں کے حالات کی خبر لی {فَوَجَدْنٰہَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِیْدًا} " تو ہم نے بھرا ہوا پایا اس کو مضبوط چوکیداروں سے۔" یعنی اس کے کناروں تک پہنچنے اور اس کے قریب آنے سے اس کی حفاظت کی گئی تھی {وَشُهُبًا } "اور انگاروں سے۔" ان انگاروں کو ان جنات پر پھینکا جاتا ہے جو آسمانوں کی سن گن لینے کی کوشش کرتے ہیں ۔ یہ ہماری پہلی عادت کے برعکس ہے کیونکہ پہلے ہمارے لیے آسمان کی خبروں تک رسائی ممکن تھی۔