فهرس الكتاب

الصفحة 5111 من 6343

{فِیْ کِتٰبٍ مَّکْنُوْنٍ} '' کتاب محفوظ میں ہے۔'' یعنی مخلوق کی آنکھوں سے مستور ہے۔ یہ کتاب مکنون لوح محفوظ ہے، یعنی یہ قرآن لوح محفوظ لکھا ہوا ہے ،اللہ تعالیٰ اور ملا اعلیٰ میں فرشتوں کے ہاں قابل عظمت ہے۔ یہ احتمال بھی ہے کہ اس سے مرادوہ کتاب ہو جو ان فرشتوں کے ہاتھوں میں ہوتی تھی جنہیں اللہ تعالیٰ اپنی وحی اور رسالت کے لیے نازل کرتا ہے اور مراد یہ ہے کہ یہ کتاب شیاطین سے مستور ہے شیاطین کو اس میں تغیر وتبدل، کمی بیشی اور چوری کرنے کی قدرت حاصل نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت