فهرس الكتاب

الصفحة 4598 من 6343

یہ ایک کریم اور وعدے کی سچی ہستی کا وعدہ ہے کہ جو کوئی اپنے قول و فعل سے اس کی مدد کرے گا تو وہ بھی اپنے دوست کی مدد کرے گا اور اسے فتح و نصرت کے اسباب یعنی ثابت قدمی وغیرہ عطا کرے گا۔ رہے وہ لوگ جنہوں نے اپنے رب کا انکار کیا اور باطل کی مدد کی تو ان کے لئے ہلاکت ہے، کیونکہ وہ الٹے پاؤں رسوائی کی راہ پر چل رہے ہیں۔ { وَأَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ } اور اللہ تعالیٰ ان کے ان اعمال کو باطل کردے گا جن کے ذریعے سے وہ حق کے خلاف سازشیں کیا کرتے تھے۔ ان کا مکرو فریب انہی پر الٹ جائے گا، اور ان کے اعمال باطل ہوجائیں گے جن کے بارے میں انہیں زعم تھا کہ یہ اعمال انہوں نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کیے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت