فهرس الكتاب

الصفحة 4270 من 6343

یعنی اگر یہ مکذبین اس کے باوجود بھی اعراض کریں، حالانکہ ان کے سامنے قرآن کے اوصاف حمیدہ اور رب عظیم کی صفات جلیلہ بیان کی جا چکی ہے {فَقُلْ أَنذَرْتُكُمْ صَاعِقَةً} تو کہہ دیجئے: میں تمہیں ایسی کڑک سے ڈراتا ہوں" جو کہ عذاب ہے وہ تمہاری جڑ کاٹ کر رکھ دے {مِّثْلَ صَاعِقَةِ عَادٍ وَثَمُودَ} " جیسی کڑک قوم عاد اور ثمود پر گری تھی۔'' عاد اور ثمودیہ دو معروف قبیلے تھے، ان پر ٹوٹنے والے عذاب نے ان کو ملیا میٹ کرکے رکھ دیا تھا اور انہیں سخت سزا دی گئی، یہ سب کچھ ان کے ظلم اور کفر کے باعث تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت