فهرس الكتاب

الصفحة 968 من 6343

پھر اعمال کی جزا بیان فرمائی۔ یعنی قیامت کے روز اعمال کا زن عدل و انصاف کیساتھ کیا جائے گا۔ کسی بھی لحاظ سے کسی پر کوئی ظلم نہ ہوگا {فَمَن ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ } " تو جن لوگوں کے وزن بھاری ہوں گے۔" یعنی جن کی نیکیوں کا پلڑا برائیوں کے پلڑے سے بھاری ہوگا {فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ} " تو وہی نجات پانے والے ہوں گے۔" یہی لوگ ہیں جو ناپسندیدہ امور سے نجات حاصل کریں گے اور اپنے محبوب امور کو پالیں گے جن کو بہت بڑا نفع اور دائمی سعادت حاصل ہوگی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت