فهرس الكتاب

الصفحة 76 من 6343

جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ان سے یہ کہا تو انہیں معلوم ہوگیا کہ یہ سچ ہے۔ کہنے لگے {ادْعُ لَنَا رَبَّکَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا ہِیَ } " اپنے رب سے دعا کر کہ وہ بیان کرے کہ وہ کیا ہے؟" یعنی اس گائے کی عمر وغیرہ کیا ہے۔ {قَالَ اِنَّہٗ یَقُوْلُ اِنَّہَا بَقَرَۃٌ لَّا فَارِضٌ } موسیٰ نے کہا: اللہ کہتا ہے وہ ایسی گائے ہے جو بوڑھی نہیں ہے" ِ {فَارِضٌ} یعنی بڑی { وَّلَا بِکْرٌ } اور نہ ہی زیاہ چھوٹی۔ { عَوَانٌۢ بَیْنَ ذٰلِکَ ۭ فَافْعَلُوْا مَا تُـؤْمَرُوْنَ} ان مذکورہ دو عمروں کے درمیان متوسط عمر کی ہو۔ پس وہ کام کرو جس کا حکم دیا جاتا ہے، تشدد اور تکلف کو چھوڑ دو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت