فهرس الكتاب

الصفحة 860 من 6343

{وَكَذَّبَ بِهِ} " اور اس کو جھٹلایا۔" یعنی قرآن کو جھٹلایا {قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُّ} " آپ کی قوم نے، حالانکہ وہ حق ہے" اور اس میں کوئی شک و شبہ نہیں {قُل لَّسْتُ عَلَيْكُم بِوَكِيلٍ } " کہہ دیجیے ! میں تم پر داروغہ نہیں ہوں" کہ تمہارے اعمال کی نگرانی کروں اور اس پر تمہیں بدلہ دوں میں تو صرف پہنچانے والا اور ڈرانے والا ہوں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت