فهرس الكتاب

الصفحة 2908 من 6343

{ وَقَالَ الرَّسُولُ } اور کہا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے" اپنے رب کو پکارتے، قرآن سے ان کی روگردانی کا شکوہ کرتے اور ان کے رویے پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے: { يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي } " اے میرے رب ! میری قوم نے۔" جن کی ہدایت اور جن میں تبلیغ کرنے کے لئے تو نے مجھے مبعوث کیا تھا { اتَّخَذُوا هَـٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا } انہوں نے اس قرآن سے اعراض کرتے ہوئے اسے چھوڑ دیا ہے حالانکہ ان پر واجب ہے کہ وہ اسے کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کرتے، اس کے احکام کو قبول کرتے اور اس کی پیروی کرتے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت