{ قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ } اس کے پھل اور مختلف انواع کے میوے بہت قریب ہوں گے۔ اہل جنت کے لیے ان کا حاصل کرنا بہت آسان ہوگا۔ اہل جنت ، کھڑے، بیٹھےاور لیٹے ہوئے ہر حالت میں ان کو حاصل کرسکیں گے ۔ اکرام وتکریم کے طور پر ان سے کہا جائے گا: { كُلُوا وَاشْرَبُوا } ہر قسم کالذیذ کھانا اور مزیدار مشروب کھاؤ اور پیو۔