فهرس الكتاب

الصفحة 2196 من 6343

{فَعَسَىٰ رَبِّي أَن يُؤْتِيَنِ خَيْرًا مِّن جَنَّتِكَ وَيُرْسِلَ عَلَيْهَا} " پس امید ہے کہ میرا رب مجھے تیرے باغ سے بہتر عطا کرے گا اور بھیجے گا اس پر" یعنی اس باغ پر جس کی بنا پر تو نے سرکشی کا رویہ اختیار کیا اور اس باغ نے تجھے دھوکے میں مبتلا کردیا {حُسْبَانًا مِّنَ السَّمَاءِ} " عذاب آسمان سے" یعنی طوفانی بارش یا اور کسی قسم کا عذاب {فَتُصْبِحَ} ''پس اس سبب سے وہ ہوجائے" {صَعِيدًا زَلَقًا } " میدان صاف" کہ اس کے تمام درخت جڑوں سے اکھڑ جائیں، اس کا پھل تلف ہوجائے، اس کی کھیتی تباہ ہوجائے اور اس کا فائدہ مفقود ہو کر رہ جائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت