فهرس الكتاب

الصفحة 2634 من 6343

پھر اللہ تعالیٰ نے ان کے مابین مزید تفصیل بیان کرتے ہوئے فرمایا: {هَـٰذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ} " یہ دو فریق ہیں جو اپنے رب کے بارے میں جھگڑتے ہیں۔" ان میں سے ہر فریق دعویٰ کرتا ہے کہ وہ حق پر ہے۔ {فَالَّذِينَ كَفَرُوا } یہ جملہ تمام کفار، یعنی یہود، نصاریٰ، مجوس، صابئین اور مشرکین کو شامل ہے۔ {قُطِّعَتْ لَهُمْ ثِيَابٌ مِّن نَّارٍ} یعنی ان کے کپڑے گندھک کے ہوں گے جن میں آگ شعلہ زن ہوگی تاکہ عذاب ان کو ہر جانب سے پوری طرح گھیر لے۔ { يُصَبُّ مِن فَوْقِ رُءُوسِهِمُ الْحَمِيمُ } یعنی ان کے سروں پر سخت کھولتا ہوا پانی انڈیلا جائے گا جس کی شدت حرارت سے ان کے پیٹ کے اندر گوشت، چربی، انتڑیاں گل جائیں گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت