فهرس الكتاب

الصفحة 3809 من 6343

{لِّيُنذِرَ مَن كَانَ حَيًّا} ''تاکہ اس شخص کو، جو زندہ ہو، متنبہ کرے۔" یعنی جو شخص دل زندہ رکھتا ہے وہی اس قرآن کے لائق ہے، اسی شخص کے علم و عمل میں اضافہ ہوتا ہے۔ قرآن اس کے دل کے لئے وہی حیثیت رکھتا ہے جو نہایت عمدہ اور زرخیز زمین کے لئے بارش کی حیثیت ہوتی ہے { وَيَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكَافِرِينَ} " اور کافروں پر بات پوری ہوجائے" کیونکہ ان پر حجت الٰہی قائم ہوگئی اور ان کی حجت منقطع ہوگئی اور ان کے پاس ایک ادنیٰ سا عذر اور شبہ باقی نہیں رہا جس کا وہ سہارا لے سکیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت