فهرس الكتاب

الصفحة 1728 من 6343

{ سَوَاءٌ مِّنكُم } " برابر ہے تم میں سے" یعنی اس کے علم اور سمع و بصر میں {مَّنْ أَسَرَّ الْقَوْلَ وَمَن جَهَرَ بِهِ وَمَنْ هُوَ مُسْتَخْفٍ بِاللَّيْلِ } "جو آہستہ بات کہے اور جو پکار کر کہے اور جو چھپنے والا ہے رات میں" یعنی رات کے وقت کسی خفیہ مقام پر ٹھہرا ہوا ہے۔ {وَسَارِبٌ بِالنَّهَارِ } " اور جو دن میں چلنے والا ہے۔" یعنی دن کے وقت اپنی پناہ گاہ کے اندر ہے اور (اَالسَّرَب ) اس جگہ کو کہتے ہیں جہاں انسان چھپتا ہے، خواہ یہ جگہ گھر کے اندر ہو، کوئی غار ہو یا کوئی کھوہ وغیرہ ہو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت