فهرس الكتاب

الصفحة 1920 من 6343

{وَالْأَنْعَامَ خَلَقَهَا ۗ لَكُمْ } " اور چوپایوں کو بھی اس نے تمہارے لئے پیدا کیا۔" یعنی اللہ تعالیٰ نے چوپایوں کو تمہاری خاطر، تمہارے فوائد اور مصالح کی خاطر تخلیق فرمایا۔ ان کے جملہ بڑے بڑے فوائد میں سے ایک فائدہ یہ ہے {لَكُمْ فِيهَا دِفْءٌ} " ان میں تمہارے لئے گرمی ہے" جو تم ان کی صوف، ان کی پشم، ان کے بالوں سے لباس، بچھونے اور خیمے بنا کر حاصل کرتے ہو۔ {وَمَنَافِعُ} اس کے علاوہ تمہارے لئے دیگر فوائد ہیں {وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ} " اور ان (جانوروں) میں سے بعض کو تم کھاتے ہو۔"

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت