{ وَجَعَلْنَا مِن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا } " اور ہم نے ان کے آگے اور پیچھے ایک رکاوٹ کھڑی کردی ہے" جو ان کے ایمان لانے سے مانع ہے۔ { فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ } " پس وہ نہ دیکھ سکتے۔" جہالت اور شقاوت نے انہیں ہر جانب سے گھیر رکھا ہے اس لئے انذار انہیں کوئی فائدہ نہ دے گا۔