فهرس الكتاب

الصفحة 988 من 6343

اللہ تبارک و تعالیٰ مشرکین کا حال بیان کرتا ہے جو گناہوں کا ارتکاب کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے ایسا کرنے کا حکم دیا ہے۔ { وَإِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً } " جب وہ کوئی فحش کام کرتے ہیں۔" فحش سے مراد ہر وہ کام ہے جو برا اور انتہائی قبیح ہو۔ عریاں ہو کر بیت اللہ کا طواف کرنا بھی اسی زمرے میں آتا ہے۔ {قَالُوا وَجَدْنَا عَلَيْهَا آبَاءَنَا } " کہتے ہیں ہم نے اس پر اپنے باپ دادا کو پایا ہے" اور وہ اس بارے میں سچے ہیں { وَاللَّـهُ أَمَرَنَا بِهَا} " اور اللہ نے ہمیں اس کا حکم دیا ہے" وہ اس فحش کام کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرنے میں جھوٹ بولتے ہیں۔ بنابریں اللہ تعالیٰ نے ان کے اس قول کی تردید کرتے ہوئے فرمایا: {قُلْ إِنَّ اللَّـهَ لَا يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ } " کہہ دیجیے اللہ بے حیائی کے کام کرنے کا ہرگز حکم نہیں دیتا۔" یعنی یہ بات اللہ تعالیٰ کی حکمت اور کمال کے لائق نہیں کہ وہ اپنے بندوں کو فحش کاموں کا حکم دے، اللہ نے اس فحش کام کا حکم دیا ہے جس کا ارتکاب یہ مشرک کرتے ہیں نہ کسی اور فحش کام کا۔ {أَتَقُولُونَ عَلَى اللَّـهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ } " کیا تم اللہ کے ذمے وہ باتیں لگاتے ہو جو تم کو معلوم نہیں؟" اور اس سے بڑا اور کون سا بہتان ہوسکتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت