فهرس الكتاب

الصفحة 3435 من 6343

{وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللّٰـهِ كَذِبًا } " اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا؟" اور اپنی گمراہی اور باطل کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کردیا۔ {أَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُ } " یا اس نے حق کو جھٹلا دیا جب وہ اس کے پاس آیا" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے سے۔ مگر اس ظالم اور معاند حق کے سامنے جہنم ہے {أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكَافِرِينَ} " کیا کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہیں ہے؟" اس جہنم کے ذریعے سے ان سے حق وصول کیا جائے گا، انہیں رسوا کیا جائے گا اور جہنم ان کا دائمی ٹھکانا ہوگا، جہاں سے وہ کبھی نہیں نکلیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت