{وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّاهَا } " اور وہ ناکام ہوا جس نے اسے چھپایا۔" یعنی جس نے اپنے نفس کریمہ کورذائل کے میل کچیل کے ذریعے سے ، عیوب اور گناہوں کے قریب ہو کر ، ان امور کو ترک کرکے جو اس کی تکمیل اور نشوونما کرتے ہیں اور ان امور کو استعمال میں لا کر جو اس کو بدصورت بناتے اور بگاڑتے ہیں ، چھپایا وہ ناکام رہا۔