فهرس الكتاب

الصفحة 2707 من 6343

بنا بریں حضرت آدم علیہ اسلام کے بیٹے زمین کی نوعیت کے مطابق ہیں، ان میں کچھ پاک، کچھ خبیث اور کچھ ان دونوں کے درمیان ہیں اور کچھ نرم دل، کچھ سخت دل اور کچھ ان دونوں کے درمیان ہیں۔ { ثُمَّ جَعَلْنَاهُ } ''پھر ہم نے اس کو بنایا'' یعنی جنس آدم علیہ اسلام کو {نُطْفَةً} ''نطفہ'' جو انسان کی پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے، پھر وہ نطفہ جگہ پکڑتا { فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ } ''ایک محفوظ جگہ میں۔'' اس سے مراد رحم مادر ہے جو ہر قسم کی خرابی اور ہوا وغیرہ سے محفوظ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت